سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک میں انتشار بڑھے گا،جمال شاہ کاکڑ
)پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ ملکی تاریخ میں ایک اور سیاہ باب ہوگاجب ایک پارٹی نے درخواست جمع ہی نہیں کرایاتوان کے حق میں فیصلہ کیسے ہواجو سوالیہ نشان ہے؟سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے ملک میں انتشار بڑھے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ پاکستان کی تاریخ کاایک اور سیاہ باب ہے ایسا فیصلہ جس میں ایک پارٹی کی جانب سے کوئی درخواست جمع نہیں کرایا گیا اور اس کے حق میں فیصلہ دیا گیا جوافسوس ناک ہے ،انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کو سنی اتحاد کونسل نے درخواست جمع کرائے تھی مخصوص نشستوں کے حصول کیلے جو سپریم کورٹ نے اس وجہ سے مسترد کردے کہ آپنے الیکشن لڑنے کے دوران کوئی بھی مخصوص نشست کا فہرست جمع نہیں کرائے تھے جبکہ پی ٹی آئی کے درخواست کے بغیر انکو نشست دینا عدلیہ کی کردار پر ایک سوالیہ نشان ہوگا۔جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ یہ فیصلہ کو مسترد کرتے ہے اج ایک بار پھر سپریم کورٹ کے فیصلہ سے ملک میں انتشار بڑے گا ۔پاکستان مسلم لیگ (ن )بلوچستان پارٹی کے مرکزی قیادت کے فیصلہ کاانتظار کررہی ہے اور مرکزی قانونی ٹیم کے فیصلے سے متعلق قانونی پہلوﺅں دیکر اپیل کا فیصلہ کرینگے