ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 102افراد چل بسے ، 4936نئے کیسز رپورٹ

0 152

ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 102افراد چل بسے ، 4936نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 102افراد چل بسے ، 4936نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 934 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 102 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس

کے مزید 3 ہزار 376 مریض شفایاب ہو گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 30 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 24 ہزار 187 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 85 ہزار 294 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 85 ہزار 633 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 584 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 75 ہزار 474 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.