چودہ اگست کا دن ہمیں آزادی اور اپنے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا یاد دلاتا ہے، ڈپٹی کمشنر کچھی میر عمران ابراہیم بنگلزئی

1 303

ڈھاڈر(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر کچھی میر عمران ابراہیم بنگلزئی کی زیر صدارت 14 اگست جشن آزادی کا دن شایان شان اور جوش وجذبے کے ساتھ منانے کے حوالے سے ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر کچھی ڈھاڈر آفیس میں منعقد ہوا اجلاس میں اے سی ڈھاڈر حافذ محمد طارق اے سی سنی جلیل احمد چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈھاڈر میر گل منیر مگسی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت میر ڈاکٹر ایاز احمد لاشاری ڈی ای او لطیف اللہ غرشین سپرنٹنڈنٹ عبدالحق مستوئی ایس ایچ او ڈھاڈر جاوید احمد کلواڑ میجر ریحصلدار میر حفیظ اللہ عباسی اور دیگر سیکورٹی اداروں کے آفیسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کچھی میر عمران ابراہیم بنگلزئی نے یوم آزادی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14اگست جشن آزادی کا دن ضلعی ہیڈ کواٹر ڈھاڈر سمیت مچھ بھاگ سنی میں ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا اور ملک کے لیئے خدمات قربانیاں دینے والے ہیروز خو خراج تحسین پیش کیا جائے گا جشن آزادی کے سلسلے میں تمام سرکاری دفاتر و عمارتوں کو برقی قمقوں سے روشن کرنے کے ساتھ ساتھ قومی پرچم و جھنڈیوں سے سجایا جائے گا 14 اگست کا دن ہمیں آزادی اور اپنے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا یاد دلاتا ہے ضلعی انتظامیہ نئی نسل کو آزادی کے ثمرات سے آشنا کرانے کے لیئے جشن آزادی بھر پور انداز میں منائے گی اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں انہوں نے کہا جشن آزادی کی مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر کچھی ڈھاڈر آفیس میں مرکزی پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی جائے گی ملکی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کے لیئے خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی اور 14اگست یوم آزادی کے دن مچھ جیل کے قیدیوں میں مٹھائی تقیسم کی جائے گی۔

You might also like
1 Comment
  1. […] جشن آزادی پر قیدیوں کیلئے بڑی خوشخبری […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.