14اگست صوبے بھر میں جوش وخروش سے منائینگے،نور محمددمڑ

0 271

ہرنائی ( نامہ نگار ) بی اے پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی ترقیات حاجی نور محمد خان دمڑ نے کہاکہ محکمہ موسمیات کی جاری ایڈوائزری اور ممکنہ موسم کی خرابی کے باعث بلوچستان عوامی پارٹی کا 14اگست کی مناسبت سے زیارت میں ہونے والے جلسہ کو ملتوی کردیاگیا یوم آزادی کے حوالے سے حکومت بلوچستان اور بی اے پی صوبے بھر میں جوش وخروش سے منائے گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا

 

سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ 14اگست کی مناسبت سے پارٹی کے مرکزی صدر وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے زیر صدارت پارٹی اجلاس میں فیصلہ کیاگیا تھا کہ پارٹی کے زیراہتمام زیارت میں جلسے کا انعقاد ہوگا جس میں پارٹی کے مرکزی صدر سمیت دیگر عہدیداران وفاقی وصوبائی وزراءاراکین قومی و اسمبلی سینیٹرز شرکت کرنا تھا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ پارٹی کے اعلیٰ اور مقامی قیادت کے مشورے سے ممکنہ خرابی موسم کے باعث جلسے کو ملتوی کرنےکا فیصلہ کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.