بلوچستان میں سب سے بہترین کاروبار جیولرز کا ہے 60 ہزار لگاو اور 100000 کماو

0 8

پولیس اور انتظامیہ کے ناک کے نیچے عوام سے دھوکہ
ذرا جرآت کے ساتھ
آج میں اپنے صوبے کے عوام کو وہ معلومات دینا چہاتا ہوں جس کہ وجہ سے ہر گھرانہ لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرتا ہے جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے سونا ہر گھر کی ضرورت بن چکا ہے جن کے پاس پیسے ہے ان کی خواتین بے حساب سونے کا شوق رکھتی ہے دوسرے بیچارے سفید پوش حضرات کو شادی بیاہ پر سونا ضرور خریدنا پڑتا ہیں
یہ بوجھ دونوں خاندانوں کو اٹھانا پڑتا ہے چاہے لڑکے والے ہو یا لڑکی والے سب سے پہلے ہماری خواتیں پوچھتی ہے دولہے کی ماں نے دلہن کو کتنے سونے کے سیٹ دیئے اور دلہن کی ماں نے اپنی بیٹی کو کتنے سونے کے سیٹ چڑھائے ان بیچاروں کو کیا معلوم انہوں نے جو سونا خریدا ہے اس میں 60 فیصد سونا اور 40 فیصد کوٹ ہے کیونکہ 90 فیصد وہ خواتین ہے جن کو سونے کے قیراط کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے وہ صرف سونا خریدتی ہے اس کی معیار کو نہیں دیکھتی ہے اکثر آپ سب نے دیکھا ہو گا ٹی وی اخبارات میں سونا کا ریٹ لکھا ہوتا ہے وہ 24 قیراط سونا کا ریٹ ہوتا ہے جو تقریبا 10 گرام 94 یا 95 ہزار کا ہے اور 11 سو گرام اور کچھ زیادہ ایک تولہ ہوتا ہے وہ صرف اینٹ کی صورت میں ملتا ہے بازار میں جو سونا ھم عوام خریدتے ہیں وہ بازار کے ہر دوکاندار میں 18 قیراط کا سونا ہوتا ہے اس 18 قیراط سونے کی قیمت تقریبا 70 ہزار روپے ہیں یعنی آپکا خریدا ہوا سونا صرف 60 فیصد سونا اور 40 فیصد کوٹ ہے جب آپ یہی سونا بیچنے جاتے ہو تو آپ سے 25 فیصد کٹوتی ہوتی ہے 100000 روپے کا سونا 70 ہزار روپے میں بکتا ہے ان کاروباری حضرات میں کچھ اچھے لوگ بھی ہیں جو آپ کو اسی وقت بتا دیتے ہیں کہ اگر آپ کو 24 قیراط یا 22 قیراط سونا چاہئے تو 11 ہزار روپے زیادہ لگے گے لیکن یہ چند مخصوص دوکاندار ہونگے جو اپنے کاروبار کے ساتھ انصاف کرتے ہیں ورنہ 99 فیصد دوکاندار عوام کو لوٹتے ہیں ہمارے کوئٹہ میں جیولرز کا کاروبار کرنے والے حضرات نے بہت اچھا طریقہ سیکھا ہے سال میں صرف ایک بار اچھا سا پروگرام کرتے ہیں پولیس اور انتظامیہ کو اس پروگرام میں مدعو کرتے ہیں ایک شیلڈ یا فریم دیکھ اس کی تصاویر کچھوا کر اخبارار میں چھپوانے ہیں ایسے پروگراموں میں ہر طبقے کے لوگوں کو خوش کیا جاتا ہے میرا خیال ہے اس شہر میں رہتے والے 35 لاکھ افراد میں سے صرف چند لوگوں کو یہ معلومات ہونگی ورنہ 99 فیصد زیورات خریدنے کی خوشی میں لٹ جاتے ہیں
سونے اور چاندی کے خالص ہونے کو قیراط کے پیمانے سے ناپتے ہیں۔ خالص ترین سونا اور چاندی 24 قیراط ہوتے ہے۔
سونے کے قیراط کم کرنے کا سادہ سا طریقہ مثال کے ساتھ درج ذیل ہے۔
گیارہ ماشے خالص سونا+ایک ماشہ ملاوٹ=ایک تولہ سونا 22 کیرٹ/قیراط۔
ساڑھےدس ماشے خالص سونا+ڈیڑھ ماشہ ملاوٹ=ایک تولہ سونا 21 کیرٹ/قیراط۔
دس ماشے خالص سونا+دوماشہ ملاوٹ= ایک تولہ سونا 20 کیرٹ/قیراط۔
نو ماشے خالص سونا+تین ماشے ملاوٹ=ایک تولہ سونا 18 کیرٹ/قیراط۔
ملاوٹ کے لئے تانبہ چاندی یا کسی دوسری ایک دھات یا مختلف دھاتوں کے مرکب کا ضرورت کے مطابق استعمال کیا جاتا ہے۔چاندی کے کیرٹ کم کرنے کا بھی یہی کلیہ ہے۔یہ میری تحقیق ہے آپ لوگ بھی معلومات کر لیں اور میرے اس پیغام کو آگے شیئر کریں تاکہ عوام لٹنے سے بچ جائے
جیولرز حضرات اکثر میرے دوست ہے آج سب مجھ سے ناراض ہو جائیگے۔۔لیکن انسان کو حقیقت ضرور بیان کرنا چاہئے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.