ملک طاقت سے نہیںقانون سے چلتا ہے ، حافظ حمد اللہ

0 134

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماء اسلام کے رہنماء سابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء نے الیکشن کمیشن کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرتے ہوئے نہ صرف الیکشن کمیشن کی توہین کی بلکہ انہوں نے آئین ، قانون اور پارلیمنٹ کی بھی توہین کی ہے ، حکومت دھونس دھمکیوں اور طاقت کے ذریعے غیر آئینی فیصلے مسلط کرنا چاہتی ہے ، نام نہاد انتخابی اصلاحات الیکشن کمیشن کو کٹھ پتلی اور غیر خودمختار ادارہ بنانے کی مذموم کوشش ہے ۔ اپنے جاری کردہ بیان میں مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ حکومتی وزرانے الیکشن کمیشن کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرتے ہوئے نہ صرف کمیشن کی بلکہ حکومت نے آئین قانون اور پارلیمنٹ کی بھی توہین کی ہے ، ان وزرا کو پارلیمنٹ کے فلور پر الیکشن کمیشن اور پارلیمنٹ سے معافی مانگنی ہوگی ، حکومت دھونس دھمکیوں اور طاقت کے ذریعے غیرآئینی اورغیرقانونی فیصلے مسلط کرناچاہتی ہے ، حکمرانوں کی کوشش ہے کہ ملک کو بنانا ریپبلک بنائے ، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ملک طاقت سے نہیںقانون سے چلا کرتے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اس اندھیر نگری اورجوپٹ راج کی اجازت نہیں دیگی نام نہادانتخابی اصلاحات کے ذریعے الیکشن کمیشن کوایک کٹھ پتلی اورغیرخودمختار ادارہ بنانے کی مذموم کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین آر ٹی ایس کی کاپی ہے جس کے ذریعے حکومت آنے والے الیکشن پرڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے ۔ حکومت نشے میں ہیں وہ بیک وقت میڈیا کی آزادی صحافت کی آزادی ، عدلیہ کی آزادی اورالیکشن کمیشن کی آزادی کے خلاف اعلان جنگ کرچکی ہے۔اس جنگ میں پی ڈی ایم آزادمیڈیا آزادصحافت آزادعدلیہ اورآزادالیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.