عمران خان کی عبوری ضمانت میں 20 ستمبر تک توسیع دے دی

0 240

عمران خان کی عبوری ضمانت میں 20 ستمبر تک توسیع دے دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں 20 ستمبر تک توسیع دے دی۔وکیل بابر اعوان اور تفتیشی افسر آپس میں الجھ پڑے۔ کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی کے جج راجہ جواد نے کی ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے وکیل کے

 

ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی سے استفسار کیا کہ کیا عمران خان کا بیان آپ نے لیا ہے جس پر تفتیشی نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان نے بیان دیا ہے مگر ریکارڈ میں شامل نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے بیان کو تحفتاً رکھا

 

ہوا ہے،جس پر وکیل صفائی راجہ رضوان عباسی نے بتایا کہ پٹیشنر نے ابھی تک تفتیش جوائن نہیں کی جس پر عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ تفتیشی افسر کے پاس عمران خان کا بیان موجود ہے پراسیکیوٹر بتائیں انہوں نے ٹائم لینا ہے یا بحث کرنی ہے؟جس پر پراسیکیوٹر نے عدالت کو

 

بتایا کہ جے آئی ٹی نے عمران خان کو تین نوٹسز بھجوائے عمران خان تفتیش کے لیے پیش ہو جائیں جس پر ڈاکٹر بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ پراسیکیوٹر قانون کی جس سیکشن کا حوالہ دے رہے ہیں اس میں ملزم نہیں گواہوں کا ذکر ہے یہ کہاں لکھا ہے کہ پولیس کے سامنے پیش ہو کر ہی شامل تفتیش ہونا

 

ہے؟میں نے بیان لکھ کر دے دیا، جسے ریکارڈ پر ہی نہیں لایا گیا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.