بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ صحبت پور گریڈاسٹیشن سے بجلی بحالی کاکام جاری

0 244

کوئٹہ( پ ر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ مون سون بارشوں اورسیلاب کے باعث 132Kvصحبت پور گرڈاسٹیشن سے نکاسی آب کاعمل مکمل کرکے پاورٹرانسفارمرزکو No load پر انرجائز کردیاگیاہے۔کیسکوکے شعبہ گرڈ سسٹم آپریشن (جی ایس او)کی ٹیمیں ہنگامی بنیادوںپر صحبت پور گرڈاسٹیشن سے بجلی بحالی کے لئے کام کررہی ہے تاہم متاثرہ گرڈ اسٹیشن میں زیادہ دنوںتک پانی کے موجود رہنے کی وجہ سے برقی آلات اورتنصیبات کو نقصان پہنچاہے اور ناکارہ ہونے والے برقی آلات فوری طورپرتبدیل کرلئے گئے ہیں ۔

ترجمان نے کہاکہ صحبت پور گرڈاسٹیشن کے بیٹری بینک، بیٹری چارجرز،پیڈماونٹیڈ ٹرانسفارمرز، اے سی اورڈی سی پینلز کو تبدیل کیاجاچکاہے جبکہ پاوراور کنٹرول کیبلز کی تبدیلی کاکام بھی تیزی سے جاری ہے جس کے بعد گرڈاسٹیشن کے برقی آلات کی ٹیسٹنگ کاعمل شروع کیاجائے گا اورتوقع ہے کہ جلد ازجلد ٹیسٹنگ اور کلیرنس کاعمل مکمل ہونے کے بعد متاثرہ فیڈروں کی بجلی بحالی کاعمل شروع کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ حالیہ مون سون بارشوں اورسیلاب کے باعث132KVصحبت پور گرڈاسٹیشن میں پانی داخل ہونے کے بعد گرڈاسٹیشن کو حفاظتی انتظامات کے پیش نظر بندکیاگیاتھا۔ تاہم کیسکونے شدید بارشوںسے بجلی بند ش پر زحمت کےلئے متعلقہ صارفین سے معذرت کی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.