تعمیر نو و تخلیقی عمل کے لئے جوہری حیشت بہترین شخصیات ادا کرتے ہیں، راحیلہ درانی

0 141

کوئٹہ الحجرہ کالج کے بانی بردار عبدالکریم ثاقب کے اعزاز میں نشان امتیاز ملنے کے موقع پر مجلس فکر و دانش علمی و فکری مکالمے اور الحجرہ کالج و الحجرہ المنائی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ,, تقریب پزیرائی،، کا اہتمام کیا گیا- جس کی صدارت الحجرہ کالج و ٹرسٹ کے بانی اور ماہر تعلیم و تربیت کار عبدالکریم ثاقب اور مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم محترمہ میڈیم راحیلہ درانی تھے جبکہ مہمانان اعزاز میں سیکٹری ٹرانسپورٹ حکومت بلوچستان محمد حیات خان کاکڑ اسپیشل سیکریٹری تعلیم عبدالسلام خان اچکزئی بیوٹمز یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ ممتاز ماہر تعلیم و تحقیق سابقہ وائس چانسلرز جامعات پروفیسر ڈاکٹر محمد معصوم خان یسن زئی ،الحجرہ ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹیو عبدالرحمان عثمانی اور کراچی سے ممتاز ٹرینر و مصنف نثار موسیٰ دشتی تھے جبکہ میزبانان مجلس الحجرہ کالج زیارت کے پرنسپل شبیر احمد بڑیچ اور قرآن اکیڈمی کے ڈائریکٹر عبدالمتین اخونزادہ تھے تقریب پزیرائی سے پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ ،جمعیت اہلحدیث کے مرکزی نائب صدر پروفیسر مولانا علی محمد ابوتراب ، شھید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے چیئرمین و ممتاز لیجینڈ شخصیت پروفیسر ڈاکٹر لعل خان کاکڑ ماہر تعلیم طارق حسین منگی، جمیل احمد کرد ڈپٹی ڈائریکٹر بولان اکیڈمی الحجرہ المنائی ایسوسی ایشن کے نمائندے بردار منیب الرحمن ریسرچ آفیسر بلوچستان تھینک ٹینک نیٹ ورک نے خطاب کیا جبکہ تلاوت قرآن پاک کی سعادت بردار حافظ سعید نے حاصل کیا اور نظامت کے فرائض صدر الحجرہ المنائی ایسوسی ایشن عرفان ایڈوکیٹ نے سر انجام دئیے اس موقع پر سنئیر انتظامی آفیسر و دانشور محمد فاروق کاکڑ ،محمد ابوتراب ڈائرکٹر دارین سکول اینڈ کالج ، بصیر احمد بازئی پرنسپل اقراء معصوم ایجوکیشنل کمپلیکس ،پروفیسر آصف خان ،وقاص احمد خان ،محمد عثمان حیات اور دیگر نوجوانوں و رضاکاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئے میڈیم راحیلہ درانی نے کہا کہ معاشروں کی تعمیر و ترقی اور نسلوں کی راہنمائی و تخلیقی ماحول کی تشکیل میں ہر دور کے اندر شخصیات کا کردار کلیدی ہوتا ہے جناب عبد الکریم ثاقب بانی الحجرہ کالج زیارت کا شمار انھی گرانقدر شخصیات میں شامل ہیں – الحجرہ ٹرسٹ کی کارکردگی مثالی ہے جسے درست و بھرپور طریقے سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.