کار سرکار میں مداخلت، کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت میں 26 اکتوبر تک توسیع

1 154

لاہور کی سیشن کورٹ نے کار سرکار میں مداخلت اور پولیس سے ہاتھا پائی کے کیس میں سابق وزیراعظم نوار شریف کے داماد کپیٹن ریٹائرڈ صفدر کی عبوری ضمانت میں 26 اکتوبر تک توسیع کر دی اور انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اپنے خلاف مقدمے میں گرفتاری کے خدشے پر سیشن عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی جس پر ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد نے کپیٹن (ر)صفدر علی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اپنے وکلا کیساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست ضمانت میں نشاندہی کی گئی کہ پولیس نے مریم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد پولیس اہلکاروں سے ہاتھ پائی کا مقدمہ درج کیا ہے۔درخواست ضمانت میں دعوی کیا گیا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف حقائق کے برعکس سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا ہے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکیل نے یہ خدشہ ظاہر کیا کہ ان کے موکل کو گرفتار کر لیا جائے گا، مقدمے میں جس وقوعہ کا ذکر کیا گیا کیپٹن صفدر اس وقوعہ کے متعلق جانتے بھی نہیں اور نہ ہی کسی پولیس والے کو تشدد کا نشانہ بنایا، اس لیے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منظور کی جائے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا ہاتھ اس لیے چوما کہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.