علی زیدی کی مولانا ڈاکٹرعادل خا ن کے قتل کی شدید مذمت
کراچی( ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے مولانا ڈاکٹرعادل خا ن کے قتل کی شدید مذمت کرتے کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاتلوں کو جلد از جلدگرفتار کر لیا جائے گا۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سنی اتحاد کونسل کے سربراہ مولانا ڈاکٹر عادل خان شہید کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ غیر ریاستی عناصر ملک میں عدم استحکام پیدا کر کے صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں جبکہ ہم سمیت سب نے مل کر دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے،
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے پاس ساڑھے 12 لاکھ ٹن گندم موجود ہے جو جاری نہیں کی جا رہی ہے ، نجی شعبے کے ذریعے بھی گندم در آمد کر رہے ہیں ۔ سندھ حکومت فوری طور پر سرکار ی گندم کا اجراءشروع کرے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دانستہ طور پرصوبے میں آٹے کی قلت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔