ڈاکٹر قدیر نہ ہوتے تو میں کہیں بیابان میں ہوتا، شعیب اختر
ڈاکٹر قدیر نہ ہوتے تو میں کہیں بیابان میں ہوتا، شعیب اختر
اسلام آباد (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر ڈاکٹر قدیر ا±ن کا ساتھ نہ دیتے تو آج وہ کہیں بیابان میں ہوتے۔انہوں نے
ڈاکٹر قدیر کے ہمراہ ایک یادگار تصویر ٹوئٹر اکاو¿نٹ کی زینت بنائی جس میں وہ کسی میچ کے بعد گروپ فوٹو میں موجود ہیں۔ڈاکٹر قدیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان میرے لیے ایک متاثر ک±ن شخصیت تھے۔خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) کےلئے میچ کھیلنے کے بعد ماضی میں لی گئی یادگار تصویر کے کیپشن میں شعیب اختر نے لکھا کہ وہ ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کرتے تھے، اگر ڈاکٹر قدیر اور کے آر ایل کی ٹیم نہ ہوتی تو میں آج کہیں بیابان میں ہوتا۔
[…] ورلڈکپ، بھارت افغانستان سے بھی ہار جائے گا، شعیب اختر […]