سرفراز نواز کی واکر سے چلنے کی ویڈیو وائرل

0 159

سرفراز نواز کی واکر سے چلنے کی ویڈیو وائرل

لندن (ویب ڈیسک)لندن میں مقیم سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز نواز واکر سے چل رہے ہیں۔ماضی کے فاسٹ بولر سرفراز نواز ہڈیوں کے مرض میں مبتلا ہیں اور کئی ماہ سے چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، سرفراز نواز چلنے کے لئے واکر کا استعمال کرتے ہیں۔سرفراز نواز اہل خانہ کے ہمراہ کئ

برس سے لندن کے علاقے ٹوٹنگ میں مقیم ہیں۔سابق فاسٹ بولر سرفراز احمد نے 55 ٹیسٹ میچوں میں 32 اعشاریہ 75 کی اوسط سے 177 وکٹیں حاصل کیں، ٹیسٹ میں ا±ن کی بہترین بولنگ 125 رنز کے عوض 11وکٹیں رہی۔انہوں نے 45 ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی اور 63 وکٹیں حاصل کیں، بہترین بولنگ 27 رنز دے کر 4 وکٹیں رہی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.