حکومت اساتذہ کو بہترین تنخواہ ومراعات دے رہی ہے،خالق ہزارہ

0 337

حکومت اساتذہ کو بہترین تنخواہ ومراعات دے رہی ہے،خالق ہزارہ

کوئٹہ (ویب ڈیسک)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین وصوبائی وزیر کھیل وثقافت عبدالخالق ہزارہ نے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور تمام سرکاری تعلیمی اداروں کو نتائج دینے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام اپنے مقدس پیشے کی تقدس کا خیال کرتے ہوئے قوم کے بچوں کو بہترین تعلیم وتربیت کی فراہمی میں اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل (ر) محمد علی خان پوسٹ گریجویٹ کالج اور یزدان خان ماڈل ہائی اسکول کے

دورے کے دوران اساتذہ، انتظامیہ اور طلباءسے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل انہوں نے قیوم بابا فٹبال گراﺅنڈ کامائنہ بھی کیا اور وہاں ترقیاتی کام کی رفتار اور معیار کو دیکھتے ہوئے محکمہ کھیل اور ٹھیکیدار کو کام کی رفتار تیز کرنے اور معیار کا خیال رکھنے کی تاکید کی صوبائی وزیر نے تعلیمی اداروں کے اساتذہ وانتظامیہ سے خطاب میں کہا کہ حکومت اساتذہ کو بہترین

تنخواہ ومراعات دے رہی ہے جبکہ بدلے میں اساتذہ کا فرض بنتا ہے کہ وہ نیک نیتی اور خلوص کے ساتھ اپنے علمی المقدار وقابلیت طلباءکو منتقل کریں گزشتہ 2سالوں سے تعلیمی نظام کے ساتھ تمام شعبہ ہائے زندگی کرونا وباءکی وجہ سے متاثر ہوئی اس وباءکی وجہ سے تعلیم کے معار اور تعلیمی اداروں کی کارکردگی جانجنے وپرکنے کا موقع نہیں ملا اب جبکہ100فیصد کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولے گئے ہیں اساتذہ پر فرض عائد ہوتا ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.