چیئرمین پی ٹی آئی سے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل بلوچستان صابر خان ناصر کی ملاقات
لورالائی( نامہ نگار)آباد پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل بلوچستان صابر خان ناصر کی چئیرمین پی ٹی آئی سے بنی گلہ میں ملاقات ملاقات میں این اے 258 کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل بلوچستان صابر خان ناصر نے سابق وزیر اعظم چیرمین عمران خان کو لورالائی کے حلقہ اے این 258 کے مسائل سے آگاہ کیا حال ہی میں سیلاب سے
متاثرہ علاقوں کے حوالے سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو آگاہ کیا جس پر چئیرمین پی ٹی آئی نے انہیں یقین دلایا کہ بہت جلد لورالائی سمیت بلوچستان کے تمام سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کروں گا اور سیلاب زدگان کے مسائل دریافت کریں گے جہاں جہاں پر لوگ متاثر ہوں گے ان کی نقصانات کا ازالہ اور مستقل بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے