عبدالمالک بلوچ کی سردار سخی جان سمالانی سے اہم ملاقات

0 183

یشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سردار سخی جان سمالانی سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات۔ ملاقات میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی، سابق سینیٹر میر کبیر محمد شہی اور مرکزی رہنما عبدالخالق بلوچ بھی مرکزی صدر کے ساتھ تھے۔ نیشنل پارٹی کے صدر نے سردار سخی جان سمالانی کو نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کی دعوت دی۔ سردار سخی جان سمالانی نے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور قیادت کا ان کے گھر آنے پر شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کھاکہ وہ اپنے قبائل کے لوگوں اور دوست

و ہم خیال ساتھیوں سے مشاورت کے بعد پارٹی قیادت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کریں گے انھوں نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ڈھائی سالہ دور اقتدار اور نیشنل پارٹی کے ساتھیوں کے سوچ و فکر کی تعریف کی۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ سمالانی بلوچستان کا بہت بڑا قبیلہ ہے جو کم و بیش بلوچستان بھر میں پھیلا ہوا ہے اور سردار سمالانی ایک نفیس اور شائستہ انسان ہیں جن کے خیالات و فکر اور طرز زندگی ہمارے سیاسی کلچر سے مطابقت رکھتا ہے انھوں نے کھاکہ یہی دیکھ کر ہم نے سردار سخی جان سمالانی کو باقاعدہ پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ بلوچستان کے موجودہ مسائل و مشکلات کو نظر میں رکھ کر ایک مثبت فیصلہ کریں گے۔ ملاقات میں سیاسی اور ملکی و علاقائی مسائل سمیت دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ضیا جان سمالانی اور بھائی خان سمالانی سمیت ان کے صاحبزادے بھی موجود تھے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.