ملازمین کسی بھی ادارے میں ریڈھ کی ہڈی کی مانند ہیں ،ڈی سی کوئٹہ شہک بلوچ
کوئٹہ(خ ن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے کہا ہے کہ ملازمین کسی بھی ادارے میں ریڈھ کی ہڈی کی مانند ہیں جو کہ ادارے کی ترقی اور نیک نامی کا باعث بنتے ہیں ملازمین عوام کے خادم ہوتے ہیں لہذا عوامی مسائل کے حل کے لیے ہروقت دل جمعی اور خندہ پیشانی سے کام کریں، اداروں کی مجموعی ترقی میں جتنا کردار جدید ٹیکنالوجی کا ہے اس سے کہیں زیادہ کردار ہیومن ریسورسز کی اچھی کارکردگی کا بھی ہے ملازمین کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔اپیکاکی جانب سے پیش کیے گئے مطالبات پر عملدرآمد کیا جائے گا تاکہ ملازمین زیادہ دل جمعی سے عوامی خدمات سرانجام دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپیکا کمشنر و ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ کی تقریب حلف برداری کے مہمان خصوصی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی صدر اپیکا داد محمد بلوچ ،ضلعی صدر اپیکا رحمت اللہ زہری، کوئٹہ کے ایڈیشنل کمشنرز ،اسسٹنٹ کمشنرز،مجسٹریٹس مختلف محکموں کے صدور اور ملازمین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب میں اپیکا کے ضلعی صدر رحمت اللہ زہری نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ کی نومنتخب کابینہ سے حلف لیا جبکہ جنرل سیکرٹری کمشنر و ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ حاجی اکرم بنگلزئی نے سپاسنامہ پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے کہا کہ ملازمین ایک خاندان کی حیثیت رکھتے ہیں جو کہ زیادہ وقت ساتھ کام کرتے ہوئے گزارتے ہیں لہذا ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرتا رہوں گا اور مسائل کے حل کے لیے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔کمشنر و ڈپٹی کمشنر کوئٹہ آفس کے ملازمین اور مسائل کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر اپیکا داد محمد بلوچ نے کہا کہ ملازمین کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت میں بھی کوئی کسر چھوڑی نہ رکھی جائے گی۔ ملازمین اپنا کام فرض سمجھ کر کریں تاکہ عوامی مسائل حل ہو سکے۔ ضلعی صدر ایپکا رحمت اللہ زہری نے کہا کہ ملازمین کی جدوجہد اور قربانیوں سے ہمارےبیشتر مطالبات منظور ہوئے ہیں لہذا تمام ملازمین کو مساوی حقوق دینے سے ہی ان میں پائی جانے والی احساس محرومی کا خاتمہ ممکن ہو گا صوبائی حکومت ملازمین کے مسائل اور مطالبات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اقدامات کریں۔ تقریب کے آخر میں صدر ایپکا کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سکندرعلی لہڑی نے مہمان خاص دیگر معززین اور شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔