کوئٹہ کراچی دو رویہ شاہراہ کا منصوبہ

0 187

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے 502 ارب روپے سے زیادہ لاگت کے 13 منصوبوں کی منظوری دیدی ہے۔ایگزیکٹو کمیٹی آف دی نیشنل اکنامک کونسل (ایکنک) کا اجلاس اسلام اباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں 43 ارب79 کروڑ ستر لاکھ روپے مالیت کے نولونگ ملٹی پرپز ڈیم کے نظر ثانی شدہ منصوبے سمیت اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔ ایکنک نے74 ارب71 کروڑ 62لاکھ روپے کے وزارت مواصلات کے کراچی،کوئٹہ چمن روڈ کی بحالی اور اسے دو رویہ کرنے کے منصوبے کی بھی منظوری دیدی ہے۔موجودہ بلوچستان حکومت کے اقدامات خوشحال کی جانب گامزن یہ بات فرح عظیم شاہ ترجمان صوبائی حکومت نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی ، ا±نھوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت حقیقی عوامی حکومت کا فرض پورا کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ ۔ فرح شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی دور حکومت میں میں کئی تعمیراتی منصوبوں پر عملدرآمد ہو رہا ہے اور تعطل کے شکار منصوبوں پر عملدرآمد کا آغاز ہو چکا ہے۔ ڈیڑھ سال کے تعطل کے بعد سریاب روڈ توسیع کے منصوبے پر تیز رفتار سے کام شروع ہے سبزل روڈ تعمیر و توسیع کے منصوبے کی بحالی کا اغاز کر دیا ہے۔ صوبے میں سیاسی ہم آہنگی آورافہام و تفہیم کی فضا کو فروغ دیا رہا ہے۔ وزیراعلی سیکرٹریٹ تک عام لوگوں اور سائلین کی آسان رسائی ممکن ہو گئی ہے۔ نوجوانوں کو فنی تربیت کی فراہمی کےلئے 2 ارب روپے کی لاگت کے بی ٹیوٹا انڈومنٹ فنڈ کا قیام بھی عمل۔میں لایا گیا ہے محترمہ فرح عظیم شاہ نے مذید کہا کہ بلوچستان صحت کارڈ کا اجرا کی منظوری 18 لاکھ خاندانوں کو مفت علاج کی سہولت شامل ہے۔ ماہی گیروں سے کی وعدوں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔صوبے کے ماہی گیروں کے روزگار کا تحفظ پہلی ترجیح ہے بلوچستان کی سمندری حدود میں غیر قانونی ٹرالنگ کا مکمل سدباب بلوچستان کے قریب عوام کے روزگار کو تحفظ دیا جائےگا پاک فوج کے تعاون سے پاک ایران سرحدی علاقوں میں بارڑر ٹریڈ کی بحالی کو یٰقینی بنایا جائے گاسردی علاقوں کے عوام کو تجارتی سہولتوں کی فراہمی میں اضافہ کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پاک ایران سرحد کے 6 مزید مقاماتِ پر ٹریڈ پوائینٹس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکج کی پیش رفت کے جائیزہ کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوایہ اجلاس پلاننگ کمیشن اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں وزیراعلءبلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بھی شرکت کی۔ وزیراعلءکا وفاقی حکومت کی جانب سے پیکج کے منصوبوں کے لی بروقت اجرائ کی ضرورت پر زور دیا۔۔جنوبی بلوچستان کے باشعور عوام کی جانب سے پیکج سے آگاہی اور عوامی ستائیش خوش آئند ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے مذید کہا کہ دور حاضر میں تیز رفتار ترقی کے لی سمارٹ پلاننگ کی ضرورت ہے۔ترقیاتی پیکج میں شامل بارڈر مارکیٹوں کے قیام کے منصوبے سے روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہو گا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اقتصادی کونسل کے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں نولنگ ملٹی پرپز ڈیم منصوبے کے لیے 43.797 ارب روپے کی منظوری دے دی مذکورہ منصوبہ بلوچستان کے سب سے بڑے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ہوگی منصوبہ 186 فٹ اونچا اور 2,996 فٹ لمبا بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں دریائے مولہ پر بنے گا جس کا کل رقبہ 7,485 مربع کلومیٹر ہوگا۔بلوچستان۔میں۔روڈ حادثات کی شرح میں اضافہ باعثِ تشویش ہے۔خاص کر کوئٹہ کراچی نیشنل ہائی وے پر آئے روز ایکسیڈنٹ سے اب تک سینکڑور مسافر اپنی قیمتی زندگیاں گنوا چکے ہیں۔ا±مید ہے مذکورہ دو رویہ سڑک کی تعمیر سے بلوچستان کے عوام کا ایک بڑا مطالبہ شرمندہِ تعمیر ہو گا۔۔۔ ان شائ اللہ

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.