نوجوان نسل ہمارا مستقبل اور معاشرے کا اہم حصہ ہیں، ایس ایس پی لورالائی
لورالائی(خ ن)ثاقب سپورٹس اکیڈمی کی جانب سے افغانستان سےEWFC انٹرنیشنل کک باکسنگ مقابلے ایران،افغانستان اور پاکستان جیتنے پر ایک پروکار تقریب منعقد ہوا جس کے مہمان خاص ایس ایس پی لورالائی آصف فراز مستوئی تھے اس موقع پر ڈی ایس پی عثمان غنی مندوخیل ناصر شاہ عبداللہ ناصر بھی موجود تھے یادرہے کہ یہ کک باکسنک مقابلے ایران افغانستان اور پاکستان کے درمیان ہوے جس میں پاکستان کے صوبے بلوچستان کے شہر لورالائی سے تعلق رکھنے والے
4کھلاڑیوں نے مڈل اپنے نام کرلیے تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایس پی لورالائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا مستقبل اور معاشرے کا اہم حصہ ہیں انہیں کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیگی تاکہ وہ آگے آکر اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں پیش کر سکیں تمام کھیلوں کے مقابلوں کو ترجیح دیں گے۔۔ کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد سے نوجوانوں میں مثبت سوچ فروغ پائے گی آخر میں ایس ایس لورالائی آصف فراز مستوئی نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔
[…] ایس ایس پی سونیا کو بڑا عہدہ مل گیا […]