علماءکرام کا دنیا سے جانا امت مسلمہ کے لیے عظیم نقصان ہے،حافظ حسین احمد

0 92

جمعیت علما اسلام پاکستان کے سینئر رہنما سابق سنیٹر حافظ حسین احمد نے جمعیت علما اسلام پاکستان کے بزرگ رہنما ممتاز علمی شخصیت مولانا شیر جان دو مڑ رح اور سابق صوبائی وزیر مولانا عبدالصمد اخونزادہ رح کی ناگہانی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام کی تعلیمات کے فروغ کیلئے علما کرام کی خدمات آب زر سے لکھنے کی قابل ہے علما کرام کا دنیا سے جانا امت مسلمہ کے لیے عظیم نقصان ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام پاکستان کے

 

دو بزرگ وعلمی شخصیات مولانا شیر جان دومڑ رح اور مولانا عبدالصمد اخونزادہ رح کی وفات عالم اسلام کے لیے عظیم سانحہ ہے مولانا شیر جان دومڑ مولانا عبدالصمد اخونزادہ نے ساری زندگی دین اسلام اور اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے وقف کر رکھی تھی انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام پاکستان مولانا شیر جان دومڑ مولانا عبدالصمد اخونزادہ کو علمی وسیاسی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جمعیت علمااسلام کے ہرمخلص ورکرز ان کے نقش قدم پر چل کر جمعیت

 

علما اسلام پاکستان کے پیغام کو عام کرنے کے لئے کردار اداکریں گے انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علما اسلام پاکستان کے بزرگ رہنما ممتاز علمی شخصیت مولانا شیر جان دومڑ مولانا عبدالصمد اخونزادہ کے وفات جمعیت علما اسلام کے لے عظیم سانحہ ہے ان کے دینی ومذھبی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا ان کے جاری مشن کو آگے بڑھانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.