سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ
صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بہت بڑا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں (1600) روپے کا اضافہ ہوا ہے جسکے بعد سونا دو لاکھ 75 ہزار 5سو روپے فی تولہ ہوگیادس گرام سونے کی قیمت میں (1372) روپے کا اضافہ ہوا۔ دس گرام سونا دو لاکھ 36 ہزار 197 روپے پر پہنچ گیا جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا (16) ڈالر کے اضافے سے (2656) ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔