نوڈیرو میں دہان کی فصل تیار دہان کے کاشتکاروں کا قیمتوں میں اضافہ کا مطالبہ

1 430

نوڈیرو(نامہ نگار ) نوڈیرو میں دہان کی فصل تیار دہان کے کاشتکاروں کا قیمتوں میں اضافہ کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق نوڈیرو و گرد نواح کے علائقہ میں دہان کی فصل کے تیار ہونے کے بعد مارکیٹ میں آنے والی دہان کی قیمت گذشتہ سال کی قیمت 1300 روپے فی من مقرر ہونے کی وجہ سے کاشتکاروں میں بیچنی پائی جاتی ہے، اس حوالے سے ایوان زراعت ضلع لاڑکانہ کے صدر سید سراج الدین شاہ راشدی کا کہنا تھا کے دہان کے گذشتہ سال والی قیمت1300فی من قیمت پر مارکیٹ کے اندر خرید کردہ دہان سے کاشتکاروں کو شدید نقصان کا سامنا ہے،کیوں کے مارکیٹ کے اندر گذشتہ سال ڈی اے پی کھاد کی قیمت اس سال کے حساب سے دوگنی قیمت میں مل رہی ہے، اس کے علاہ بیج کی قیمت بھی گذشتہ سال سے کئی گنا زیادہ ہے، جس کی وجہ سے دہان کے کاشتکاروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، مزید انکا کہنا تھا کے دہان کے علاہ سندھ میں گنے کے کاشتکار کو بھی اس سال نقصان ہے گذشتہ سال 55روپے فی کلو ملنے والی چینی اس سال 160روپے فی کلو چینی مل رہی ہے مگر گنے کی قیمت پچھلے سال کی قیمت کے برابر ہے ہم حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کے سندھ اندر اگر ذراعت کو بچانا ہے تو کسان کو سبسڈی دیکر دہان اور گنے کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] پوائنٹ پر فرسٹ ائیر کی طالبہ سے اجتماعی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.