ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے ڈاکٹرز مسائل کا شکار ہو ںعوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے،قدوس بزنجو

1 179

اسلام آباد/کوئٹہ(خ ن+آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے نمائندہ وفد نے وائے ڈی اے کے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر بہار شاہ کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اراکین صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی، اصغر خان ترین، سیکریٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نورالحق بلوچ، وائے ڈی اے کے نائب صدر ڈاکٹر طاہر موسیٰ خیل، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبدالمالک کاکڑ اور پیرا میڈیکل ا سٹاف فیڈریشن کے صدر جمال شاہ کاکڑ سمیت وائے ڈی اے کے دیگر نمائندے بھی موجود تھے۔ وفد نے وزیر اعلیٰ کو ینگ ڈاکٹرز کو درپیش مسائل اور اس حوالے سے تشکیل دی گئی پارلیمانی کمیٹی سے مذاکرات پر پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت آپ کے تمام جائز مطالبات تسلیم کرتی ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے ڈاکٹرز مسائل کا شکار ہو ں انہوں نے کہا کہ ہمیں محکمہ صحت کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ کے مسائل کے حل کے لیے تشکیل دی گئی پارلیمانی کمیٹی آپ کے تمام مطالبات سنتے ہوئے انہیں حل کرنے کی کوشش کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں تمام امور کو اسٹریم لائن کرنے کی ضرورت ہے محکمہ صحت میں بہتری اور سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار بہتر بنانے سے متعلق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے انہوں نے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ صوبے کے غریب عوام کے وسیع تر مفاد میں ہڑتال ختم کرکے ڈیوٹی پرآجائیں حکومت اور وائے ڈی اے دونوں کا مقصد عوام کو صحت کی بہتر سہولیات بہم پہنچانا ہے اور ہم باہمی تعاون کے زریعہ ہی یہ مقصد حاصل کر سکتے ہیں وفد نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرانے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔وزیرعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جمعہ کے روز وزیراعظم آفس میں ملاقات کی جس میں بلوچستان کی ترقیاتی و مالی ضروریات اور صوبے میں وفاقی منصوبو ں کی پیشرفت کا جائیزہ لیا گیا وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو بلوچستان کی مالی صورتحال ،ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور ترقیاتی ضروریات سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ ملاقات میں بلوچستان میں جاری وفاقی منصوبوں خاص طور پر جنوبی بلوچستان پیکج پر عملدرآمد کی پیش رفت کا جائیزہ بھی لیا گیا اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی ،پسماندگی اور احساس محرومی کا خاتمہ اور بلوچستان کو دیگر صوبوں کے بر ابر لانا انکی ترجیحات میں شامل ہے وزیراعظم نے پلاننگ کمیشن کو جنوبی بلوچستان پیکیج کی طرز پر شمالی بلوچستان پیکج بھی تیار کرنے کی ہدایت کی وزیراعظم نے وفاقی ترقیاتی منصوبوں اور مکران کو نیشنل گر ڈ سے منسلک کرنے کے منصوبے کی سست روی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے پلاننگ کمیشن ،واپڈا اور این ایچ کو بلوچستان کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کے ہدایت کی انہوں نے واضع کیا کہ بلوچستان کی ترقی کی راہ میں کوءکوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم سے سرحدی علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سرحدوں کی بندش سے سرحدی علاقوں کے عوام کا روز گار ختم ہو گیا ہے۔بارڈر مارکیٹوں کے قیام کے منصوبے پر عملدرآمد تک سرحدی علاقوں میں روزگار کے مواقعوں اور سہولیات کی فراہمی اشد ضروری ہے۔وزیراعظم نے متعکقہ وفاقی اداروں کو بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کی فوری بحالی کی ہدایت کی وزیراعلیٰ نے بلوچستان کے مسائل کے حل اور صوبے کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بلوچستان میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں اور مکران کو نیشنل گر ڈ سے منسلک کرنے کے منصوبے کی سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پلاننگ کمیشن ،واپڈا اور این ایچ کو بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز ،جنوبی بلوچستان پیکیج کی طرز پر شمالی بلوچستان پیکج تیار ،بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں کی فوری بحال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔جمعہ کو وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے ملاقات کی جس میں بلوچستان کی ترقیاتی و مالی ضروریات اور صوبے میں وفاقی منصوبو ں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی ترقیاتی منصوبوں اور مکران کو نیشنل گر ڈ سے منسلک کرنے کے منصوبے کی سست روی پر برہمی کااظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان کی ترقی کی راہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے پلاننگ کمیشن کوہدایت کی کہ جنوبی بلوچستان پیکیج کی طرز پر شمالی بلوچستان پیکج بھی تیار کیا جائے ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہاکہ سرحدوں کی بندش سے سرحدی علاقوں کے عوام کا روز گار ختم ہو گیا ہے بارڈر مارکیٹوں کے قیام کے منصوبے پر عملدرآمد تک سرحدی علاقوں میں روزگار کے مواقعوں اور سہولیات کی فراہمی اشد ضروری ہے انہوںنے وزیراعظم سے سرحدی علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کی درخواست کی جس پر وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کی فوری بحالی کے لئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کر دی۔ وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے بلوچستان کے مسائل کے حل اور صوبے کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لینے پر وزیراعظم کاشکریہ اداکیا

You might also like
1 Comment
  1. […] کوئٹہ شہر کے دیگر علاقوں میں مزید پارکنگ پلازہ تعمیر کیئے جائینگے،قدوس بزنجو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.