زلزلہ متاثرین کو امدادی رقم کی فراہمی کاسلسلہ تیزی سے جاری ہے،نور محمد دمڑ
کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماءصوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہرنائی زلزلہ متاثرین کے گھروں کی تعمیر کےلئے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے مالی امداد دینے کی منظوری دی ہے جلد ہی متاثرین میں گھروں کی دوبارہ تعمیر کےلئے صوبائی حکومت سے کی جانب سے منظور کردہ امدادی چیک تقسیم کرینگے
احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت زلزلہ متاثرین کو امدادی رقم کی فراہمی کاسلسلہ تیزی سے جاری ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے حالیہ دورہ اسلام آباد کے دوران وفاقی حکومت سے بلوچستان کے بلوچ بلیٹ پسماندہ اضلاع کی طرز پشتون بیلٹ کی پسماندہ اضلاع کےلئے وفاق سے خصوصی پیکج کی منظوری کے حوالے اقدامات کرنے اور پشتون بیلٹ کے پسماندگی ختم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ایم پی اے ہاسٹل کوئٹہ میں بی اے پی ضلع ہرنائی کے رہنماءملک نصیب اللہ ترین کی قیادت میں ملنے والے ہرنائی کے وفد سے مالاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا وفد نے زلزلہ متاثرین کی بحالی اور انہیں درپیش مشکلات سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ
مجھے زلزلہ متاثرین کے تمام تر مشکلات و مسائل کا بخوبی علم اور احساس ہے زلزلہ متاثرین کی بحالی کےلئے اسمبلی فلور آواز بلند کرنے کے علاوہ وفاقی حکومت ، چیئرمین این ڈی ایم اے ، گورنر بلوچستان ودیگر مختلف اداروں سے رابطہ میں ہوں اور ہمارے اپیل پر وفاق ، صوبائی حکومت اور مختلف ملکی و بین الاقوامی این جی اوز ، ڈونرز ایجنسز ، مخیر حضرات ، سماجی تنظمیں ،زلزلہ متاثرین کی بحالی کےلئے کوشاں ہے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کاقائدایوان منتخب ہونے کے دن ہی میں اسمبلی فلور پر اپنے حلقہ انتخاب کے ضلع ہرنائی میں زلزلہ سے ہونے والے بڑے پیمانے پر تباہی اور متاثرین کی مشکلات پر آواز اٹھائی جس کاوزیراعلیٰ بلوچستان نے پوراََنوٹس لیتے ہوئے زلزلے میں جان اور شدید زخمیوں کےلئے امدادی رقم کی
منظوری دے کر زلزلہ متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے حوالے سے خصوصی اجلاس طلب کی جس میں نے بطور حلقے کا منتخب نمائندہ شرکت کرکے زلزلہ متاثرین کے نقصانات اور مسائل و مشکلات کے حوالے سے تفصیل بات چیت کی وزیراعلیٰ نے زلزلہ متاثرین کے گھروں کی تعمیر کےلئے فنڈز کی منظوری دی ہے اور جلد زلزلہ سے متاثر ہونے والے متاثرین کے نام پر امدادی چیک بناکر زلزلہ متاثرین میں تقسیم کرینگے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ضلع ہرنائی ہمارے حلقہ انتخاب کا حصہ ہے اور اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑینگے متاثرین کی بحالی کےلئے ہماری کوشش ہے کہ انہیں اپنے گھروں کی دوبارہ تعمیر کےلئے وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے مزید امدادی رقم منظور کرنے کےلئے کوشاں ہوں انہوں نے کہاکہ زلزلہ متاثرین کی بحالی کےلئے ہماری کوششیں جاری ہے انہوں نے کہاکہ زلزلہ متاثرین کے مقدمہ ہرفورم لڑنا بحیثیت حلقے کا منتخب نمائندہ حلقے کے عوام کا مجھ پر حق ہے اور ہروفورم پر اس حق کےلئے لڑرہاہوں ۔