طبقاتی نظام تعلیم کی وجہ سے پشتونخوا وطن میں جہالت کا راج ہے۔ پشتونخوا ایس او
طبقاتی نظام تعلیم کی وجہ سے پشتونخوا وطن میں جہالت کا راج ہے۔ پشتونخوا ایس او
پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام شہید باز محمد خان کاکڑ ڈگری کالج مسلم باغ میں انتخابی کانفرنس کا انعقاد۔
مسلم باغ (نامہ نگار) پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شہید باز محمد کاکڑ ڈگری کالج مسلم باغ میں انتخابی کانفرنس زیر صدارت زونل آرگنائزینگ باڈی ممبر عزیز آرین منعقد ہوا ۔جس میں کالج سیکرٹری سلال افغانمل ، سینئر معاون سیکرٹری سعید اقبال ،معاونین ایاز خان ، خالد خان ، عجب خان ، فضل خان ، نواز خان ، عطاءالرحمن باورخان ، عزیزاللہ، باسط خان اعجاز شینواری، صابر شاہ، محبت خان، ریاض خان منتخب ہوئے ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر عزیز آرین ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع سیکرٹری چیئرمین اللہ نور، جہانزیب شنواری، پی ایس او زونل ڈپٹی آرگنائزر لطیف کاکڑ ، ملک شعیب ، محمد دین خلجی ، بایزید آغا ، ڈاکٹر مزمل ، نزیر حمزہ زئی ، حبیب شیران اور نومنتخب سیکرٹری سلال
افغانمل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوا وطن کو ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت جدید تعلیم سے دور رکھا گیا جس کی وجہ سے پنجابی استعمار ہمارے وسائل کو لوٹ رہے ہیں قوموں کی آزادی اور خود مختاری میں طلبہ کا کردار بہت اہم ہے طلباء کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے وطن کو غلامی اور لاعلمی سے نجات کے لیے اور ملی شہید عثمان خان کاکڑ کے مشن کو پورا کرنے کے لئے کردار ادا کریں جس طرح انہوں نے قومی برابری، حق ملکیت، حق خود ارادیت، جمہور کی حکمرانی، پارلمنٹ کی بالادستی
اور طبقاتی نظام تعلیم کے خاتمے کے لیے جہدوجہد کیا ملی شھید عثمان خان کاکڑ نے اپنی پوری زندگی میں مظلوم اقوام کی نمائندگی کی نومنتخب کابینے سے زونل ڈپٹی آرگنائزر صبور کاکڑ نے حلف لیا ۔۔۔ وطن نیوز ایجنسی پریس کلب مسلم باغ