ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس فسادات کی تحقیقاتی کمیٹی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

0 218

ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس فسادات کی تحقیقاتی کمیٹی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

مقدمے میں 6 جنوری 2021 کو کانگریس فسادات کے واقعہ اور اسکی وجوہات سے منسلک ٹرمپ کی گواہی اور دستاویزات کے حصول کیلئے پیشی کو روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

واشنگٹن:(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس فسادات کی تحقیقات کرنے والی ہاؤس سلیکٹ کمیٹی کے خلاف مقدمہ دائر کر دیاہے۔مقدمے میں 6 جنوری 2021 کوکانگریس فسادات کے واقعہ  اور اس کی وجوہات سے منسلک ٹرمپ کی گواہی اور دستاویزات

ٹرمپ کے وکلا نے موقف اختیارکیا ہے کہ ریپبلکن پارٹی کے سابق صدر کو “شہادت کے لیے پیشی سے مکمل استثنیٰ”حاصل ہے اور یہ کہ کمیٹی کے پاس ایسا حکم جاری کرنے کا آئینی اختیار نہیں ہے۔
ٹرمپ کو گزشتہ ماہ جاری نوٹس طلبی کے تحت  4 نومبر تک ہاؤس پینل میں دستاویزات پیش کرنے اور 14 نومبر کو یا اس کے لگ بھگ شروع ہونے والی سماعت میں ہاس سلیکٹ کمیٹی میں گواہی کے لیے حاضر ہونے کا کہاگیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.