محکمہ موسمیات نےبارش اورپہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات نے کچھ مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے جب کہ بالائی وادی نیلم کے علاقوں گریس، ہلمت، تاؤبٹ میں کہ رہائشی علاقوں میں سال (2024) اور (25) کی پہلی برفباری ہوئی۔تفصیلات کہ مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جب کہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کہ علاوہ کچھ مقامات پر بارش اور بلند و بالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔خیبر پختونخوا کہ میدانی علاقوں اور پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں اسموگ چھائے رہنے جب کہ صبح اور رات کے اوقات میں شدید دُھند پڑنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک جب کہ سموگ/دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کہ بیشتر اضلاع میں موسم خشک جب کہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تا ہم قصور، لاہور، اوکاڑہ، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، حافظ آباد، نارووال، اٹک، جہلم، چکوال، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، منگلہ، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد، بہاولپور، بہاولنگر، بھکر، خانیوال، خانپور، رحیم یار خان، ملتان، لیہ، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں صبح و شام کے اوقات میں اسموگ چھائے رہنے جب کہ صبح و رات کے اوقات میں شدید دُھند پڑنے کی توقع ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم سکھر، کشمور، لاڑکانہ، خیر پور اور گرد و نواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دُ ھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جب کہ بالائی اضلاع میں موسم سرد رہے گا تاہم پشاور، نوشہرہ، مردان، صوابی، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور گرد و نواح میں صبح و رات کہ اوقات میں سموگ/ دُھند پڑنے کی توقع ہے۔کشمیر میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔دوسری جانب بالائی وادی نیلم کے علاقوں گریس، ہلمت، تاؤبٹ میں کہ رہائشی علاقوں میں سال (2024) اور (25) کی پہلی برفباری ہوئی۔وادی نیلم کے زیریں علاقوں میں گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش اور برفباری کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔برفباری کہ باعث پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا جب کہ اس کیساتھ خشک میوہ جات کی ڈیمانڈ بڑھنے لگی۔