عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے وکلاء متحرک کردار ادا کریں، وزیر اعلٰی بلوچستان

0 47

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ آئینی بینچز کی تشکیل پاکستان پیپلزپارٹی اور اتحادی جماعتوں کا تاریخی اقدام ہے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے وکلاء متحرک کردار ادا کریں اور دور افتادہ علاقوں میں عوام کی رہنمائی و معاونت کریں بلوچستان میں گڈ گورننس کے قیام کے لئے کوشاں ہیں، وکلاء معاشرے کا پڑھا لکھا باشعور طبقہ ہیں جن کی مدد سے حکومتی اقدامات پر عمل درآمد میں آسانیاں پیدا ہوسکتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پیپلز لائرز فورم کے عہدیداران و اراکین بات چیت کرتے ہوئے کیا ملاقات میں صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ، حاجی علی مدد جتک، پارٹی رہنماء سید اقبال شاہ بھی موجود تھے وزیر اعلٰی بلوچستان نے وکلاء سے صوبے کی مجموعی سیاسی و سماجی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر ریلوے اسٹیشن بم دھماکے کے شہداء کی مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کے لئے دعا کی گئی جبکہ شرکاء نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کیلئے بھی خصوصی دعا کی ، ملاقات میں باہمی مشاورت سے پیپلز لائرز فورم کی فعالیت اتحاد و اتفاق کے لئے خصوصی کمیٹی قائم کی گئی جس کی سربراہی چیف منسٹر بلوچستان کریں گے اراکین میں صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، حاجی علی مدد جتک، بخت محمد کاکڑ اور پارٹی کے سئنیر رہنماء سید اقبال شاہ سمیت پیپلز لائرز فورم کے چار نمائندے شامل ہوں گے پی ایل ایف کے صوبائی صدر اس کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے ملاقات میں موجود پیپلز لائرز فورم کے عہدیداران و اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے وکلاء سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف فوج یا سیکورٹی فورسز کی نہیں بلکہ معاشرے کی ہر فرد کی جنگ ہے آئندہ کی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لئے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہیں اور مل جل کر دہشت گردی کی عفریت کا خاتمہ کریں گے وزیر اعلٰی نے کہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں وکلاء عوام کی رہنمائی و معاونت کریں تاکہ عوامی مشکلات و مصائب کا ازالہ کیا جاسکے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.