حکومت ریاستی معاملات میں با اختیار نہیں ، حافظ حمداللہ

0 41

حکومت ریاستی معاملات میں با اختیار نہیں ، حافظ حمداللہ

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ حکومت ریاستی معاملات میں با اختیار نہیں اختیارات کی ڈور دوسری قوت کے ہاتھ میں ہیں عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے حکمرانوں کو اقتدار کی بچاو کی فکر پڑی ہے موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے ان سے خیر کی توقع عبث ہیں

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلع خانیوال میں منعقدہ عظیم الشان عظمت قران کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام کے دیگر رہنماؤں سمیت مقامی علماء کرام نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ سود کے خاتمے کے کے حوالے سے مختلف قیاس ارائیاں پیدا کی جا رہی ہیں واضح رہے کہ 2028تک ہم نے سپورٹ نہیں کیا بلکہ عدالت نے حکم دے رکھا ہے انہوں نے کہاکہ ہم حکومت کا حصہ کبھی نہیں بنیں گے اور ناہی کو مراعات لیں گے بلکہ مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر شفاف الیکشن کا اعلان کیا جائے

 

انہوں نے کہاکہ 27ویں ترمیم جب آئے گی تو دیکھا جائے گا اب تو حکومت 27ویں ترمیم سے ہی نکل پارہی ہے اس موقع پر ڈاکٹر ناصر کیانی،راؤ کلیم اختر ،ضلعی صدر مولانا صفدر جاوید، تحصیل صدر مولانا نور اللہ اور جنرل سیکرٹری مفتی آفتاب عالم،جاوید خان پہوڑ و دیگر موجود تھے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.