وانا کیڈٹ کالج پر دہشتگرد حملے کی پرزور مذمت کرتا ہوں،میر ضیاء اللہ لانگو

0 12

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ وانا کیڈٹ کالج پر دہشتگرد حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ جس طرح معصوم بچوں کے ساتھ دہشتگردوں کی طرف سے وانا کیڈٹ کالج میں حملہ کرنے کی کوشش کی گئی یہ کسی انسان کا کام نہیں ہے اس عمل کو کرنے والے کو ہم شیطان کا پیروکار سمجھتے ہیں اور کوئی مذہب اسکی اجازت نہیں دیتا۔بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہم سب کو متفق و متحد ہونے کی ضرورت ہے تا کہ دہشتگردی کا خاتمہ ہو سکے انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.