گریٹا تھونبرگ دنیا کی کم عمر ترین پرسن آف دی ایئر بن گئیں

0 167

نیویارک (این این آئی)ماحولیاتی تحفظ کے لیے دنیا بھر میں منفرد شہرت حاصل کرنے والی یورپی ملک سویڈن کی 16 سالہ طالب علم گریٹا تھونبرگ کو امریکا کے شہرہ آفاق میگزین ’ٹائم‘ نے رواں سال کی شخصیت قرار دے دیا۔ٹائم میگزین نے گریٹا تھونبرگ کو ’پرسن آف دی ایئر 2019‘ قرار دیا ہے وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی اب تک کی دنیا کی سب سے کم عمر شخصیت بن گئیں۔گریٹا تھونبرگ کو دنیا کی کم عمر ترین ماحولیاتی تحفظ کی کارکن کا اعزاز بھی حاصل ہے اور وہ ’ٹائم میگزین‘ کی دنیا کے بااثر ترین افراد کی فہرست میں کم عمر ترین بااثر ترین شخص کے طور پر بھی شامل ہو چکی ہیں۔گریٹا تھونبرگ کو رواں برس ناروے کے تین ارکان پارلیمنٹ نے دنیا کے سب سے معتبر ترین ایوارڈ نوبیل انعام کے لیے بھی نامزد کیا تھا، تاہم انہیں یہ انعام نہیں دیا گیا، اگر وہ نوبیل انعام بھی حاصل کرلیتیں تو وہ اب تک یہ انعام حاصل کرنے والی کم عمر ترین شخصیت بن جاتی ہیں-ٹائم میگزین نے گریٹا تھونبرگ کو ’پرسن آف دی ایئر 2019‘ قرار دیتے ہوئے انہیں دیگر نوجوان افراد کے لیے ایک رول ماڈل قرار دیا ہے اور بتایا ہے کہ کس طرح ان کی جانب سے عالمی ماحولیاتی تحفظ کے لیے سڑکوں پر نکلنے سے دنیا بھر کے دوسرے نوجوانوں کو حوصلہ ملا اور وہ بھی ماحولیاتی تحفظ کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔امریکی میگزین کے مطابق گریٹا تھونبرگ کا جذبہ دیکھ کر ہی ایشیا سے لے اکر افریقہ تک نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بھی ماحولیاتی تحفظ کے لیے باہر نکلے اور انہوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.