پاک بحریہ کے زیر انتظام تیسری میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ 2019 کی اختتامی تقریب کا پی این وار کالج میں انعقاد

0 8

اسلام آباد (این این آئی)پاک بحریہ کے زیر انتظام تیسری میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ 2019 کی اختتامی تقریب کا پی این وار کالج میں انعقاد ہوا ۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے بھی شرکت کی۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ پی این وار کالج آمد پر مہمان خصوصی نے یادگار شہداء پر حاضری دی، تقریب کے دوران گورنر پنجاب نے پی این وار کالج میں میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلینس کا افتتاح کیا۔ گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہاکہ پاکستان کو درپیش توانائی، تجارت اور بیروزگاری کے مسائل کو بلو اکانومی کی ترقی کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے،بلو اکانومی کی ترقی کے لیے میری ٹائم شعبے میں ریسرچ کا دائرہ کار بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔چوہدری محمد سرور نے کہاکہ بحر ہند کے مسابقتی ماحول میں سی پیک پاکستان کے لیے اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل ہے۔انہوںنے کہاکہ میری ٹائم سیکیورٹی سمیت ملک میں میری ٹائم آگہی کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کی خدمات قابل تحسین ہیں، 9 دن پر مشتمل ورکشاپ میں پارلیمینٹیرینز، بیوروکریٹس، مسلح افواج کے سینیئر افسران، ماہرین تعلیم اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.