کمشنر قلات ڈویژن کی زیر صدارت ڈویژنل ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو مہم کا اجلاس
خضدار(این این آئی)ڈویژنل ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو مہم کا اجلاس زیر صدارت کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر منعقد ہو ا اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے خصوصی شرکت کی نیشنل اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر شفیع دانش نے اجلاس کو 16تا 20دسمبر کو قلات ڈویژن میں شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کے تیاریوں اور گزشتہ مہم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ شروع ہونے والے پولیو مہم کے دوران پیدائش سے لیکر پانچ سال کے 4لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطریں پلائیں گے جس کے لئے تیاریاں مکمل ہیں اور ٹیمیں تیارکی گئی ہیںاور پولیو پروگرام کی خلاء درپیش مسائل و مشکلات کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ 2014کے بعد قلات ڈویژن میں کوئی بھی پولیو کا کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے تاہم سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کے موجودگی کی تصدیق ہوئی جو ناصرف قلات ڈویژن بلکہ قرب و جوار کے اضلاع میں جو بچوں کے لئے خطرے کی علامت تصور کیا جانا چاہیے اور حفاظتی تدابیر کے طور پر پیدائش سے لے کر 5سال کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے بار بار پلانا اشد ضروری ہے تاکہ وہ عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رہ سکیں اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی ڈی سی سوراب قیصر خان ناصر ڈی سی قلات شہک بلوچ ڈی سی مستونگ محبوب احمد اچکزئی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ فرحان سلیمان اے سی ااواران رحمت اللہ ایس ایس پی خضدار سعید گل آفریدی ایس ایس پی قلات دوستین دشتی ایس پی آوارن اللہ بخش بلوچ ایس پی سوراب اسرار عمرانی ایدیشنل ایس پی لسبیلہ نوید خان ڈی ایس پی لسبیلہ سید عثمان شاہ سینیئر ایدوائزر پی ای او سی ڈاکٹر سرفراز جمالی ایریا کوارڈینیٹرڈبلیو ایچ او خضدار بلاک ڈاکٹر عمر مینگل ایریا کوارڈینیٹر قلات ڈاکٹر نصرت بلوچ پی ای او خضدار ڈاکٹر عبدالصمد ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر نیشنل پروگرام ڈاکٹر عصمت اللہ محمد شہی ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر سومار خان دویژنل ڈائریکٹر امور حیوانات ڈاکٹر لیاقت ساجدی ڈی ایس وی ای پی آئی خضدار محمود عزیز شاہوانی سمیت ڈی ایچ اوز و متعلقہ محکموں کے سربراہوں نے شرکت کی اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی جے یو اائی کے مرکزی راہنما میر یونس عزیز زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اس قومی مہم میں عوامی نمائندوں سمیت علماء کرام کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا ایم پی اے نے جمعیت علماء اسلام اور جے ٹی آئی کے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ انسداد پولیو مہم میں حصہ لیکر اپناقومی فریضہ ادا کریں میر یونس عزیز زہری نے ہر قسم کے تعاون کا اعادہ کیا آر ایس پی قلات ڈویژن مولانا محمد صدیق مینگل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے ویکسیئن بے حد ضروری اور یہ علماء مشائخ کے مشاورت سے پاکستان میں بچوں کو پلائی جارہی ہیں لہذا اس ویکسیئن کے بارے میں کوئی شکوک و شبہات نہیں ہونی چاہیے والدین کو اپنے بچوں کو ہر بار پولیو کے قطریں پلانا چاہیے کمشنر قلات دویژن نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیو کا مرض پوری دنیا سے ختم ہوچکا ہے اس کی وجہ کارکنان کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے لیکن ہمارے ملک میں یہ وائرس ابھی تک زندہ ہے اور خطرے کی علامت ہیں اور ضلع خضدار میں سوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہیں ہمیں چاہیے کہ ہم سب مل کر اپنے علاقہ و ملک کو پولیو کے وائر س سے ہمیشہ کے لئے پاک کریں کمشنر قلات ڈویژن نے ذمہ داران کو سختی سے ہدایت کی کہ اس قومی مہم میں کوئی بھی کوتاہی کمزوری لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیں گی اور سزا و جزا کا عمل جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ اس مہم کو ہم قومی فرض سمجھ کر اپنے حصے کا کردار ادا کریں اور انہوں نے ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری کا اجلاس میں شرکت پر انکا شکریہ ادا کیا اور علماء کرام سمیت تمام مکتبہ فکر سے اس قومی مہم میں برھ چڑھکر حصہ لینے اور انسداد پولیو کے ورکروں سے بھر پور تعاون کی اپیل کی ۔