پیرو نے چینی ویکیسن کے ٹرائل روک دئیے

0 6

لیما(ویب ڈیسک) پیرو میں ایک رضاکار میں کورونا ویکیسن لینے کے بعد پیدا ہونے والے اعصابی مسائل کے تناظر میں پیرو نے چین کی تیار کردہ کورونا ویکیسن کے کلینکل ٹرائلز روک دیے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ سینو فارم کی تیار کردہ اس ویکسین کے استعمال کے بعد ایک شخص کو اپنے ہاتھوں کو حرکت دینے میں مشکل کا سامنا دیکھا گیا۔

پیرو میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے چیف ریسرچر جرمن مالاگا نے صحافیوں کو بتایا کہ رضا کار میں اعصابی مسائل سامنے آنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ سینوفارم کی کورونا ویکیسن کے پیرو میں ٹرائلز رواں ہفتے اختتام پذیر ہونا تھے۔ واضح رہے کہ یہ ویکیسن عالمی سطح پر ارجنٹائن، روس اور سعودی عرب سمیت متعدد ممالک میں ساٹھ ہزار افراد کو دی جا چکی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.