سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافر طیارہ بال بال بچ گیا
کراچی (ویب ڈیسک ) سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کو پرواز میں فنی خرابی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق سعودی شہر جدہ سے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت
لاہور آنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز میں فنی خرابی پیش آگئی جس کے باعث طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔پی کے 9760 فنی خرابی پر کپتان نے کراچی ایئرپورٹ ٹاور سے رابطہ کیا۔
خیال رہے کہ 10 دسمبر کو غیر ملکی چارٹرڈ جہاز نے ری فیولنگ کے لیے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔۔فلپائن کے چارٹرڈ طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ
کی۔یہ طیارہ فلپائن سے اڑان بھر کے خلیجی ممالک جا رہا تھا۔ ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ ری فیولنگ کے لیے کراچی ائیرپورٹ پر اترا۔ری فیولنگ پر فلپائنی چارٹرڈ طیارہ خلیجی ممالک کے لیے روانہ ہو گا۔
۔اس سے قبل اسلام ا?باد سے لندن جانے والی برٹش ایئرویز کی پرواز کی تاشقند میں ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی، مسافر کے انتقال کے بعد طیارے میں فلنگ کے دوران خرابی پیدا ہوگئی۔ برٹش ایئرویز نے تاشقند ایئرپورٹ پر مسافروں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا جس کے باعث مسافر ر±ل گئے۔ برٹش ایئرویز کے متاثرہ مسافر چوہدری رضا نے اے ا?ر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسافر 8 گھنٹے تک جہاز میں رہے، تین گھنٹے سے ایئرپورٹ پر بھی انتظار کررہے ہیں۔ مسافر نے کہا کہ ہمیں کہا گیا ہے دوسرا طیارہا?ئے گا لیکن ہمیں مزید 13 گھنٹے انتظار کا کہا گیا۔
کنٹرول ٹاور سے اجازت ملنے پر پرواز کو کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کیا گیا۔