بلوچستان بورڈ کی جانب سے من پسند طلبا کو اضافی نمبر دے کر کامیاب کرنے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں
کوئٹہ (ویب ڈیسک )صوبائی وزیر تعلیم میرنصیب اللہ مری نے کہاہے کہ بلوچستان بورڈ کی جانب سے من پسند طلبا کو اضافی نمبر دے کر کامیاب کرنے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں ،، جلد ہی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ڈی ای اوز اپنے اپنے اضلاع میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے اقدامات کریں، غیر حاضر اساتذہ کے زمہ دار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ہوں گے،سرکاری سکولوں میں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی،حکومت بلوچستان کے
پاس سکولوں کی بہتری کے لئے رقم موجود ہے، جلد ہی بلوچستان بھر کے ا سکولوں کا دورہ کیا جائیگاہر صورت میں میرٹ کو فروغ دیاجائے گا، جس ملک میں بھی میرٹ کوپامال کیاگیاوہاں ہر شعبہ تباہی کاشکار ہوا ہے، یہ بات انھوں نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انھوں نے کہاکہ ہمارے صوبے میں بے روزگاری بہت زیادہ ہے ،کلاس فور کی اسامیوں کے لئے بھی ہزاروں امیدوار درخواستیں جمع کراتے ہیں ،ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ بے روزگاری کاخاتمہ کیاجائے ،اس کے لئے ہم سے جو بھی ہوا وہ ہم کریں گے،ہمارے پاس جو خالی اسامیاں ہیں ،ان پر میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ان اساتذہ سے کام لیں ،اور کسی کی سفارش نہ کریں ،تعلیم کاشعبہ سب سے بڑا ہے لیکن اس وقت تعلیمی حوالے سےتمام ڈسرکٹس میں صورت حال خراب ہے، اسکولوں میں پڑھنے والے تمام بچے ہمارے ہیں ،ان کے روشن مستقبل کے لئے ہم سب کو کوشش کرنی ہوگی
[…] ڈیسک)یہ تحقیق یونیورسٹی اف ایسٹ اینجلیا کے سائنسدانوں نے کی ہے جس […]