سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی مہنگی پڑگئی، ریٹرننگ افسر نے طلب کرلیا
اسلام آباد،پشاور(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 دسمبر کو طلب کرلیا۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو نوٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر صوابی نے جاری کیا۔ نوٹس میں سپیکر اسد قیصر کو ذاتی حیثیت میں
یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈی ایم او نے کہا کہ اسد قیصر مبینہ طور پر آڈیو کلپ میں ووٹرز سے اپیل کر رہے ہیں اور پی ٹی آئی امیدواروں کو ترقیاتی فنڈز کی بھی یقین دہانی کروائی۔ ڈی آر اونے سپیکر اسد قیصر کی آڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین پیمرا کو بھی خط لکھ دیا، چئیرمین پیمرا سے آڈیو کا فرانزک کرکے رپورٹ 15 دسمبر تک مانگ لی گئی ہے۔ڈی آر او پشاور نے پی ٹی آئی کے ایم این اے شوکت علی کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا
اور انہیں 12 دسمبر کو طلب کر لیا ہے جبکہ اے این پی کے ایم پی اے ثمر ہارون بلور کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر13 دسمبر کو طلب کر لیا۔ ادھر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر بنوں نے جے یو آئی کے ایم پی اے اکرم خان درانی کو تنبیہ کرکے جاری نوٹس نمٹا دیا۔
[…] آباد(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا فیض اللہ کموکا کی زیر صدارت […]
[…] قومی اسمبلی ،اپوزیشن اراکین حکومت پر برس پڑے […]