نئے آرمی چیف کے متعلق عمران خان کا بڑابیان

1 166

نئے آرمی چیف کے متعلق عمران خان کا بڑابیان

گھڑی کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھاکہ دنیا میری ذاتی گھڑی کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، میری ذاتی گھڑی ہے میں اسے بیچوں یا جومرضی ہے کروں، اصل مسئلہ معیشت ہے، اس پر کوئی بات نہیں کررہا، اس پر سب سناٹے میں ہیں، اپنی گھڑی بیچی اس پر شور مچ گیا۔

سابق وزیراعظم نے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ پر نیا الزام بھی لگا دیا اور کہاکہ باجوہ کے دور میں تحریک انصاف سے کھلی دشمنی کی گئی، سارے ملک کو پتا ہے جنرل باجوہ نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو این آر او 2 دیا، پہلے مریم بچ گئیں پھر اسحاق ڈار ڈرائی کلین ہو گئے اور اب سلیمان شہباز ڈرائی کلین ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک معاشی تباہی کی طرف جا رہا ہے، ڈیفالٹ کا خطرہ 100 فیصد تک پہنچ گیا ہے، قومی سلامتی کے ادارے دیکھیں کہ ملک کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کو وقت دینا چاہیے، جنرل عاصم منیر کی بڑی تعریفیں سُنی ہیں، وہ حافظ قرآن ہیں، امید کرتا ہوں جنرل عاصم امربالمعروف پرچلیں گے، ملک میں بڑے چور کو چھوڑ دیا جاتا ہے، چھوٹے چور کو سزا دی جاتی ہے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات میں کن امور پر پیشرفت ہوسکی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.