ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے قلعہ سیف اللہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے کلی خشتاو میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں کل 95 مقامی مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں 35 مرد، 36 بچے اور 24 خواتین شامل تھے۔ تمام مریضوں کو طبی معائنہ کے ساتھ مفت ادویات، بلڈ ٹیسٹ اور مائینر آپریشنز کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ مقامی عمائدین نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہا اور اسے عوام کے لیے ایک بڑا ریلیف قرار دیا۔