پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تفصیلات سامنے آگئیں
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تفصیلات سامنے آگئیں
ملک میں اس وقت پٹرول کی قیمت 281.34روپے جبکہ ڈیزل 289.79 روپے فی لیٹرکی سطح پر ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اوگرا کی سمری موصول ہونے کے بعد حکومت کی جانب سے 15 دسمبر کو پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کی تفصیلات سامنےآ گئیں، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں بھی 16 دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ دوسری جانب آئی ایم ایف نے پٹرولیم لیوی بڑھانے کی ایک شرط رکھ دی ہے
جس کو حکومت پاکستان پورا کرنے کیلئے تیار ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آ چکیں جس کے بعد 16دسمبر سے پاکستان میں بھی پٹرول کی قیمت میں 13اور ڈیزل میں 15روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق موجودہ مالی سال میں لیوی ٹارگٹ میں49 ارب روپے کا اضافہ ہو گا، رواں سال پٹرولیم لیوی کا ہدف869 ارب سے بڑھا کر918 ارب روپے تک لے جایا جائے گا۔ذرائع نے کہا ہے کہ49 ارب روپے کے ٹیکس اضافہ کے لیے آرڈینینس لائے جانے کا امکان ہے،
ٹارگٹ حاصل ہونے پر آئندہ مالی سال یہ ہدف1065 ارب روپے رکھا جائے گا۔ ذرائع نے مزید کہا ہے کہ منتخب حکومت سے پہلے فی لیٹر لیوی بڑھائی تو آرڈیننس لایا جا سکتا ہے، وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران فی لیٹر پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھائی جا سکتی ہے جبکہ وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف ایم ای ایف پی ڈرافٹ میں ہدف بڑھانے پر متفق ہیںپٹرولیم مصنوعات کی کھپت بڑھنے سے بھی 918 ارب لیوی کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔
[…] […]
[…] […]