پاناما کے بعد براڈ شیٹ نے امیرحکمرانوں کی کرپشن کو بھانڈا پھوڑ دے ، وزیر اعظم,

عالمی سطح پر کرپشن کے انکشافات کے بعد اشرافیہ انتقامی کارڈ کے پیچھے نہیں چھپ سکتی، حکمرانوں کا بار بار بے نقاب ہونا میری کرپشن کے خلاف 24 سالہ جدوجہد ہے،جاننا چاہتے ہیں براڈ شیٹ کو مزید تحقیقات سے کس نے روکا، ٹو ےٹ

0 104

اسلا م آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا بار بار بے نقاب ہونا میری کرپشن کے خلاف 24 سالہ جدوجہد ہے،پاناما پیپرز کے بعد براڈ شیٹ نے بھی ہمارے امیر حکمرانوں کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کو بے نقاب کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے اےک بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے پاناما پیپرز کے ذریعے ہمارے امیر حکمرانوں کی کرپشن اور منی لانڈرنگ سامنے آئی اور اب براڈ شیٹ نے بھی اشرافیہ کی بڑے پیمانے پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کو بے

نقاب کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی انکشافات کے بعد یہ اشرافیہ انتقامی کارڈ کے پیچھے نہیں چھپ سکتی،بار بار اشرافیہ کا بے نقاب ہونا کرپشن کے خلاف میری 24 سال کی جدوجہد کو بیان کر رہا ہے،

یہ اشرافیہ حکومت میں آئی اور ملک کو تباہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اشرافیہ نے بیرون ملک غیر قانونی اثاثے بنانے کے لیے منی لانڈرنگ کی، خود کو مقامی قانون سے بالاتر کیا اور پھر اپنا سیاسی اثر و رسوخ استعمال کر کے این آر او کا سہارا لیا، اس طرح ان لوگوں لوٹی ہوئی ملکی دولت کو محفوظ بنایا اور پاکستانی عوام کو سب سے زیادہ نقصان ہوا۔ وزےر اعظم نے کہا

کہ ان لوگوں نے صرف عوام کی دولت کو ہی نہیں لوٹا بلکہ ٹیکس دہندگان کے پیسے کو این آر او کے ذریعے ضائع کیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ انکشافات آغاز ہیں، ہم براڈ شیٹ سے اشرافیہ کی منی لانڈرنگ کی مکمل اور شفاف چاہتے ہیں اور یہ بھی چاہتے ہیں کہ بتایا جائے کہ کس نے انہیں تحقیقات سے روکا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.