دو بیٹیوں کے بعد سشمیتا سین نے بیٹا گود لے لیا؟

0 8

دو بیٹیوں کے بعد سشمیتا سین نے بیٹا گود لے لیا؟

ممبئی(ویب ڈیسک)حال ہی میں سشمیتا سین کو اپنی دونوں بیٹیوں رینے اور الیساہ سین کے ہمرا ممبئی کے علاقے بیندرا میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر دیکھا گیا۔ سشمیتا پاپارازیوں (فوٹوگرافرز) کو پوز دے رہی تھیں جب ہی ان کے ساتھ ایک تین چار سال کے بچے کو دیکھا گیا جو سشمیتا کے پیچھے کسی خاتون نے پکڑا ہواتھا۔

واضح رہے کہ سشمیتا سین نے حال ہی میں اپنے بوائے فرینڈ روہمن شال کے ساتھ علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ سشمیتا سین نے دو بچیوں کو گود لیا ہے اور وہ دونوں کی بطور سنگل ماں پرورش کررہی ہیں۔

سشمیتا سین نے بچے کے ساتھ بھی تصاویر اور ویڈیوز بنوائیں جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور بھارتی میڈیا میں کہا جانے لگا کہ اس بچے کو سشمیتا سین نے گود لیا ہے اور یہ ان کا تیسرا بچہ ہے۔
تاہم یہ افواہیں سچ نہیں ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریسٹورنٹ کے باہر سشمیتا سین جس بچے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنواتی ہوئی نظر آئیں وہ ان کا گود لیا ہوا بچہ نہیں ہے بلکہ ان کی دوست کا بچہ ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.