پٹرولیم قیمتوں میں متوقع اضافہ، بحران کی ذمہ دارحکومت ہوگی،شہباز شریف

1 298

لاہور(ویب ڈیسک)(ن) لیگ کے صدر شہبازشریف نے بیان میں کہا کہ 3 دن بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹراضافے کی اطلاعات تشویشناک ہیں۔ ان اطلاعات سے ملک میں پٹرول کی ذخیرہ اندوزی کا خدشہ ہے۔

شہبازشریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ گندم، کبھی آٹا، کبھی چینی توکبھی کھاد اورپٹرول کے بحران قوم پرنازل ہورہے ہیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بحران پیدا ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی آگ کو مزید تیز کردے گا۔ہر روز ایک نیا حادثہ بتاتا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔
انہوں نے حکومت سے مارکیٹ میں آنے والی اطلاعات پراقدام کرنے اورذخیرہ اندوزی نہ ہونے دینے کا مطالبہ کیا۔

You might also like
1 Comment
  1. […] شہباز حکومت کی حکومت کوبابر اعوان کیا تسلیم کرنے جارہے ہیں؟ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.