وفاقی حکومت خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کےلیے قانون بنا رہی ہے،سلیم رند

0 3

کوئٹہ (پ ر)ہیومن رائٹس انٹرنیشل نصیرآباد ڈویڑنل کے صدر محمد سلیم رند نے کہاکہ ملکی تعمیر وترقی میں سرکاری نیم سرکاری اداروں میں کردار ادا کرنے والی بہادر خواتین کے حقوق کو تحفظ دینے کےلیے ہیومن رائٹس انٹرنیشل کے پلیٹ فارم پر شعوری مہم چلانے کے ساتھ قانونی مدد ومشاورت فراہم کی جاتی ہے تاکہ خواتین کے پیشہ وارانہ معملات میں روڑے اٹکانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچاکر انسانی حقوق و خواتین کو حراسمنٹ میں بچایا جاسکے ان خیالات کا صحافیوں سے

 

بات چیت کرتے ہوئے محمد سلیم رند نے کہاکہ وفاقی حکومت خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کےلیے قانون بنا رہی ہے مگر عملدرآمد کا فقدان ہے جس کی وجہ سے سرکاری نیم سرکاری اداروں میں کام کرنے والی خواتین مردوں کے غیر ضروری اشاروں اور مختلف مسائل سے دو چار ہیں اور کہاکہ ہیومن رائٹس انڑنیشل بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں خواتین کے بنیادی حقوق سمیت غیرت کے نام پر قتل تشدد اور ہراسمنٹ کے مسائل پر قانونی مشاورت سمیت شعور ?گاہی فراہم کی جارہی ہے اس سلسلے میں اعداد وشمار جمع کرکے جلد جامع رپورٹ شائع کی جائے گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.