پولیس تھانہ بروری کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

0 13

کوئٹہ (نمائندہ صحافت کوئٹہ) پولیس تھانہ بروری کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حسب ہدایت ایس ایس پی اپریشن عبدالحق عمرانی صاحب زیر نگرانی ایس پی صدر جناب قاضی علی رضا صاحب و اے ایس پی صدر سرکل عادل عامر صاحب پولیس تھانہ بروری کی چوروں اور اشتہاریوں  کے خلاف کاروائی۔ مخبر خاص کی اطلاع پر ایس ایچ او شوکت جدون ایس ائی امان اللہ سلیمان

 

خیل، ایس ائی عبدالحمید
انسپیکٹر  شبر عباس معہ انویسٹی گیشن اسٹاف و دیگر ملازمان کاروائی کرتے ہوۓ  چھاپہ مار کر ذیل اشخاص کو گرفتار کیا۔ ملزم نعمان فرمان  ولد فرمان بشیر  قوم کرسچن سکنہ مشن روڈ کوئیٹہ  کو گرفتار کرکے مقدمہ فرد نمبر 307/21 بجرم 381/A ت پ میں چوری شدہ موٹرسائیکل 70/cc یونیک  برامد کیا۔ نیز مقدمہ فرد نمبر . 27/17.بجرم 302,324 ق د  452,34 ت پ تھانہ بروری میں اشتہاری ملزمان عبدالسلام اور عبدالغفار پسران محمد بچل اقوام جمالی ساکنان روجہان جمالی کو حسب ضابطہ گرفتار کیا جاکر بغرض تفتیش حوالے انویسٹی گیشن اسٹاف کے کئے گئے ہیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.