انتخابات میں مخالفین کو ٹف ٹائم دینگے،خلیل الرحمن دومڑ
انتخابات میں مخالفین کو ٹف ٹائم دینگے،خلیل الرحمن دومڑ
ہرنائی : جمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدوار پی بی 7 خلیل الرحمٰن دومڑ، حاجی دلاور خان کاکڑ، سید عبدالخالق شاہ کی کوششوں سے جمعیت علماء اسلام ہرنائی کے دو دھڑوں کے اندر تمام اختلافات ختم کردئیے گئے۔جمعیت علماء اسلام کے تمام رہنماؤں نے ایک فیج پر چلنے کا عہد کیا۔ مفتی اکرام اللہ شاہ اور انکے ہمراہ دیگر سنیر اراکین نے کہاکہ مخالفین کو ٹف ٹائم دینگے. 8 فروری کو جمعیت علما اسلام کی کامیابی کا سورج طلوع ہوگا۔ جمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدوار خلیل الرحمٰن دومڑ نے تمام رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور ایک ساتھ چلنے کا عزم کیاگیا۔
اس موقع پر مولوی محمد جمیل دوتانی، مولوی شمس الله اور دیگر قائدین موجود تھے جنھوں نے کارکنوں کو انتخابی مہم تیز کرنے اور جمعیت کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کی ہدایت کی۔