جاں بحق مزدوروں کے اہل خانہ کی مالی امداد کے حوالے سے فوری اقدامات کیے جائیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان

0 89

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پیر کے روز خیبر پختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مائنز مزدوروں کے مسائل، حادثات میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی مالی امداد اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے مزدوروں کے مسائل کے حل کو اپنی حکومت کی ترجیحات میں شامل قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ مائنز کے شعبے میں مزدوروں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق مزدوروں کے اہل خانہ کی مالی امداد کے حوالے سے فوری اقدامات کیے جائیں گے اور مائنز کے حادثات کی روک تھام کے لیے جدید حفاظتی تدابیر اپنائی جائیں گی اس ضمن میں ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مائنز کے شعبے سے وابستہ مزدور بلوچستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان کے مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کے مائنز کے قوانین کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مائنز کے شعبے میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور حادثات کی روک تھام کے لیے بین الصوبائی تعاون کو فروغ دیا جائے گا ملاقات کے اختتام پر ڈاکٹر عباداللہ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں مزدوروں کے مسائل کے حل میں نمایاں پیش رفت ہوگی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.