عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے جامع منصوبہ بنا رہے ہیں ،جام کمال خان

0 196

سوئی( این این آئی ) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ ڈیرہ بگٹی میں بجلی کے مسئلے کو حل کیا جائے گا، عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے جامع منصوبہ بنا رہے ہیں سوئی گیس پلانٹ کے لیز کی مدت مکمل ہوچکی ہے ہم سابق حکومتوں کی طرح بغیر سوچے سمجھے لیز کی مدت میں توسیع نہیں کریں گے اس سلسلے میں ڈیرہ بگٹی اور بلوچستان کے لوگوں کا مفاد کو مد نظر رکھا جائے گا یہ بات انہوں نے جمعرات کو ایف سی اسٹیڈیم سوئی میں گوپٹ واٹر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، سوئی پہنچنے پر رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی یاسر بازئی اور قبائلی عمائدین نے انکا استقبال کیا اور بلوچی پگڑی پہنائی ، وزیر اعلی جام کمال خان نے کہا کہ وفاقی حکومت سے انرجی سیکٹر اور دیگر معاملات پر دوتین نشستیں ہوئی ہیں گیس کی آمدنی کی مد میں بلوچستان حکومت کا جو حصہ بنے گا وہ ضرور لیں گے بلوچستان کی حکومت کے آمدن کے ذرائع میں کوسٹل بیلٹ اور سوئی کا اہم حصہ ہے ڈیرہ بگٹی میں بیکڑ تا رکھنی روڈ اڑھائی ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے انہوں نیکہاکہ صوبائی حکومت اپنی آمدن میں اضافے کے لئے کوشاں ہے آمدن نہیں ہوگی تو ترقیاتی منصوبے مکمل نہیں ہوسکیں گے سوئی گوپٹ واٹر پراجیکٹ 80کروڑ کی لاگت سے مکمل کیا جارہا ہیاس پراجیکٹ سے سوئی کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا مسئلہ حل ہوجائے گاسوئی کو گیس کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صحت کی بنیادی سہولیات بھی مہیا کریں گے منصوبوں اور سہولیات کے منصوبوں کا فالو اپ بھی چیک کریں گے انہوں نے کہا کہ سوئی کے دورے کا مقصد صرف میڈیا سیشن یا تصویریں بنانا نہیں بلکہ عوام کے مسائل کو قریب سے دیکھنا اور ان کے حل کو یقینی بنانا ہے وزیراعلی بلوچستان نے پی پی ایل پبپلک ہسپتال کا بھی دروہ کیاجہاں انہوں نے ویلفئر ہستپال فنگشنل نا ہونے پر پی پی ایل انتظامیہ پر اظہار برہمی کیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے آج پتہ چلا کہ پی پی ایل ویلفئر ہسپتال کا میں چیرمین ہوں جلد ہسپتال کو فنگشنل کرونگا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.