نیب راولپنڈی نے بلاول بھٹو کا بیان قلمبند کرلیا، 35 سوالات پر مشتمل سوالنامہ حوالے ،دو ہفتوں میں تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت

0 160

اسلام آباد (این این آئی)نیب راولپنڈی نے بلاول بھٹو کا بیان قلمبند کر تے ہوئے 35 سوالات پر مشتمل سوالنامہ دے دیا ،دو ہفتوں میں تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ۔ جمعرات کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نیب کی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے اس موقع پر نیب کی ٹیم نے بلاول بھٹو زر داری کا بیان قلمبند کرلیا اور 35سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیا ۔ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی زیر نگرانی تفتیشی ٹیم بلاول بھٹو سے سوالات کئے۔ نیب ذرائع کے مطابق عرفان نعیم منگی کی جانب سے بلاول بھٹو سے جوائنٹ وینچر پر خود بھی براہ راست سوالات کئے گئے ۔ ذرائع نے بتایاکہ تفتیشی افسران گل آفریدی اور غفران نے بلاول بھٹو سے تفتیش کی، نیب ٹیم بلاول بھٹو سے پوچھ جے وی اوپل 225 پر پوچھ گچھ کی۔ذرائع نے بتایاکہ بلاول بھٹو نے ایک گھنٹہ تک نیب کو بیان ریکارڈ کروایا ، بلاول بھٹو جوائنٹ وینچر اوپل سے متعلق نیب کو مطمئن نہیں کر سکے ۔ذرائع کے مطابق ریکارڈ بلاول کے پرانے تحریری بیان کی نفی کرتا ہے ۔بلاول بھٹو کی جانب سے واضح جواب نہ ملنے پر تحریری سوالنامہ دیا گیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.