شوبز انڈسٹری کو نوجوان فنکاروں کی معیاری کھیپ میسر آئی ہے ‘ عائزہ خان

اچھا کام کرنے پر حوصلہ افزائی کی جائے تو مزید محنت کرنے آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے

0 9

لاہور(ویب ڈیسک)نامور اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری کو نوجوان فنکاروں کی معیاری کھیپ میسر آئی ہے اورسب ایک دوسرے سے بڑھ کر کام کر رہے ہیں، ان کی ہر قدم پر رہنمائی کی جانی چاہیے کیونکہ یہ ہمارا اثاثہ ہیں ۔ایک انٹر ویو میں عائزہ خان نے کہا کہ اچھا کام کرنے پر کسی بھی شخص کی حوصلہ افزائی کی جائے تو اس میں مزید محنت کرنے او رآگے بڑھنے کا حوصلہ پید ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب شوبز میں پڑھے لکھے لوگ آرہے ہیں جس سے شوبز انڈسٹری دن دوگنی رات چوگنی ترقی کر رہی ہے ۔ عائزہ خان ے کہا کہ میری بے پناہ مصروفیات ہیں لیکن اس کے باوجود اپنے گھر کو مرتب کردہ شیڈول کے مطابق پور اٹائم دیتی ہوں ،میں جو کمٹمنٹ کرتی ہوں اسے پورا کرتی ہوں ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.